Advertisement

خان صاحب آپ واقعی بزدل خان نکلے، نفیسہ شاہ

نفیسہ شاہ

 سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ خان صاحب آپ واقعی بزدل خان نکلے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کٹھپتلی اور نالائق حکمران ریاستی مشینری میں چھپتے ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے کہا کہ سرکاری ملازمین سے روزگار چھیننے والے کو عوام کی بات کرتے ہوئے شرم نہیں آتی۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے یہ بھی کہا کہ سلیکٹڈ اور کٹھپتلی کو اکڑ خانی زیب نہیں دیتی، ملک کو بچانے کیلئے سلیکٹڈ کو بھگانا ضروری ہے۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ نیازی صاحب، ہمت ہے تو  کل ملتان آکر دکھائیں۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن این ار او کےلیے مرے جا رہی ہے در حقیقت ان لیڈروں کا عوام سے کوئی سروکار نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو نہ عام عوام کے مسائل کا علم ہے نہ ہی ان کےلیے کچھ کیا جبکہ ان کے خاندانوں نے عوام کو مزید غربت میں دھکینے  کےلیے لوٹ مار کی۔

عمران خان  نے  یہ بھی کہا کہ یہ اپنے محلوں میں شاہانہ انداز میں زندگی گزار رہے ہیں جبکہ اپنے خاندان کی وجہ سے موجودہ حثیت وراثت میں ملی ہے اور اب ان کا واحد مقصد اپنے خانوں کی لوٹی ہوئی دولت کو بچانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version