ملک میں عالمی وبا کے باعث مزید 20 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 20 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 943 ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہناہے کہ ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 753 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور 16 ہزار 912 زیرعلاج ہیں،اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 21 ہزار 302 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 6 ہزار 208، سندھ میں ایک لاکھ 48 ہزار 922، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 285، بلوچستان میں 16 ہزار 41، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 343 اور آزاد کشمیرمیں 4 ہزار 652 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مہلک وبا کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 399 اور سندھ میں 2 ہزار 667 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 288، اسلام آباد میں 236، بلوچستان میں 153، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 107 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

