Advertisement

اداکارہ سجل علی کس کی مداح ہوگئیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی انتہائی کم عمری میں طبلہ بجانے کی مہارت رکھنے والے لاہور کے دو بھائیوں ریان اور اسحاق کی مداح ہوگئیں۔

یاد رہے کہ 2 کم عمر بھائی ریان اور اسحاق (Isaac) نے ایک سال کی عمر سے ہی اپنے والد کی شاگردی میں طبلے کا فن سیکھنا شروع کیا۔

مزید پڑھیں

بالی ووڈ کی اداکارہ بھی سجل علی کی خوبصورتی سے مُتاثر

پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی کے پاکستان کے لوگ تو دیوانے...

اس حوالے سے دونوں بھائیوں کا کہنا ہے کہ طبلہ بجانے کا یہ شوق انہیں وراثت میں ملا ہے، وہ اپنے اس آرٹ سے ملک کا نام روشن کریں گے۔

سوشل میڈیا سے مقبولیت حاصل کرنے والے کم عمر طبلہ ماسٹرز رائن اور آئزک نے جیو ہیڈ لائنز اور قومی ترانے کے بعد اب سجل علی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل’اورنگریزہ‘کا میوزک طبلے کی تھاپ میں ڈھال دیا ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریان اور اسحاق (Isaac) بڑے ہی خوبصورتی سے ڈرامہ سیریل ’اورنگریزہ‘ کا میوزک طبلے پر بجا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے کم عمر طبلہ ماسٹرز کی مہارت کو سراہاتے ہوئے لکھا کہ ’ماشاءاللّہ، انتہائی کم عمر میں ایسا ٹیلنٹ ہونا واقعی حیرت انگیز ہے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version