چیئرمین این ڈی ایم اے عالمی وبا سے صحتیاب

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ٹوئٹر اکاونٹ پر چیئرمین محمد افضل کے کورونا سے صحتیاب ہونے کی تصدیق کی۔
After full recovery from Covid-19, Chairman NDMA Lt Gen Muhammad Afzal joins office today. #Ndmapk
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) November 23, 2020
این ڈی ایم اے کے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کی گئی ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا جس کے بعد انہوں نے دفتر آنا شروع کردیا ہے۔
خیال رہے کہ چئیرمین این ڈی ایم اے کا کورونا ٹیسٹ 12 نومبر کو مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News