عامر لیاقت کی طبیعت بگڑ چکی ہے، اہلیہ

کورونا وائرس میں مبتلا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی اہلیہ توبیٰ عامر کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی طبیعت شدید ناسازی کا شکار ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ “ہم دونوں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، تاہم اب عامر لیاقت کی حالت شدید خراب ہے، ان کا سینہ بری طرح متاثرہوا ہے”۔
We had tested Covid positive last week but his health has now deteriorated to a point where his chest is badly infected. It’s my birthday today but there is nothing to celebrate as he is terribly sick & hospitalised,pls pray for us. It’s a difficult time.Cant see him like this https://www.bolnews.com/urdu/latest/2020/11/377962/amp/
— SYEDA TUBA AAMIR (@TubaAtweets) November 14, 2020
انہوں نے لکھا کہ “آج میری سالگرہ کا دن ہے تاہم اس خاص دن کو منانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ میرے شوہر شدید بیمار ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں”۔
توبیٰ عامر نے سب سے درخواست کی کہ برائے مہربانی ہمارے لیے دعا کریں کیونکہ یہ ایک مشکل وقت ہے۔
انہوں نے لکھا کہ “میں انہیں اس طرح نہیں دیکھ سکتی”۔
گزشتہ روزعامر لیاقت نے بھی اپنی طبیعت کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ کورونا سے لڑ نہیں رہے بلکہ پناہ مانگ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

