Advertisement

جوبائیڈن کی جیت کی وجہ کیا ہے؟

امریکی میڈیا نے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی جیت کی وجہ بتا دی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست جارجیا میں جوبائیڈن کی جیت ایشیائی امریکی ووٹرزکی وجہ سے ممکن بنی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست جارجیا 1992 کے بعد پہلی بار کسی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کے حق میں گئی ہے اور نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی جارجیا میں جیت ایشیائی امریکی ووٹرز کی وجہ سے ممکن بنی۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 4 برس پہلے جارجیا میں ایشیائی امریکی سیاست میں زیادہ سرگرم نہیں تھے، ایشیائی امریکی انتخابی مہم یا فنڈ ریزنگ تقاریب میں بھی جانے سے گریز کرتے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صورتحال ڈرامائی طورپرتبدیل ہوئی اور نتیجہ صدارتی انتخاب میں سامنے آیا،جارجیا میں اب ہونے والے سینیٹ الیکشن میں بھی ایشیائی امریکیوں کا کلیدی کردار ہوگا جبکہ جارجیا میں ایشیائی امریکی اور پیسیفک آئی لینڈرز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں، جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 306 ہے جبکہ ان کے حریف ری پبلکن امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 232 ہے جس کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version