Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد شہید

کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے دوران مزید 2 افراد کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  قابض افواج نے ضلع شوپیاں میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کیا۔

واقعے کے بعد شہریوں کی جانب سے بھارتی قابض فوج کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل بزدل فوج نے فائرنگ کرکے 3 کشمیریوں کوشہید کردیا تھا۔

بھارتی فوج نے ضلع کپواڑا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جب کہ فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

Advertisement

 ضلع کپواڑا میں ہی ایک حملے کے دوران 4 بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے، مارے جانے والوں میں بھارتی فوج کا آفیسر، 2 اہلکار اور ایک بارڈر سیکیورٹی فورس کا اہلکار شامل تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version