Advertisement

کراچی میں برف باری، حقیقت یا فسانہ ؟ وائرل تصاویر

ملک بھر میں سردی کا راج ہے ، کراچی میں سائبرین ہواؤں نے سردی کی شدت بڑھادی لیکن آج کل سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر خوب وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے کراچی میں برف باری ہو ئی ہو۔

اب یہ تصاویر حقیقت ہے یا فسانہ؟ یہ جاننا اتنا مشکل نہیں لیکن سوشل میڈیا  صارفین  کراچی میں پڑی برف باری کی ان تصاویر کوناصرف خوب وائرل کرتے نظر آرہے ہیں بلکہ اکثر نے تو اس فسانے پر یقین بھی کر لیا۔

آئیے ہم آپ کو اس تصویر کی حقیقت سے آگاہ کر تے ہیں۔

اس تصویر کے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ کراچی کا ایم اے جناح روڈ ہے جو کہ برفباری کے بعد مکمل طور پر  برف کی سفید چادر سے ڈھک گیا ۔

Advertisement

لیکن اس کے پیچھے مو جود اصل کہانی یہ ہے کہ یہ تصویر افغان دارالحکومت کابل کی ہے جو کہ گذشہ سال ایک افغان فوٹوگرافر  امان صداقت نے اپنے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کی اور اسے فیس بک پر پوسٹ بھی کیا ۔

یہ بات بھی جاننا ضروری ہے کہ خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں موجود اس کے نمائندے نے بھی تصدیق کی کہ یہ تصویر  کابل میں موجود دارالامان روڈ کی ہے اور تصویر میں موجود ٹیکسیاں، پولیس کی گاڑیاں اور پہاڑیوں سے بھی پتہ چلتا ہے کہ یہ کابل ہے کراچی نہیں۔

اس کے علاوہ گوگل میپ ایپلیکشن کے ذریعے بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ کابل کا دارالامان روڈ ہے جب کہ 2017 میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی اس روڈ پر فائرنگ کے حوالے تصویر شائع کی تھی۔

 

Advertisement

اور سب سے زیادہ ضروری بات یہ ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی گذشتہ چنددنوں سے سردی اور یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں ہے لیکن شہر قائد ایسے جغرافیائی زون میں موجود ہے کہ جہاں برف باری نہیں ہوتی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
یونیورسٹی آف سرگودھا کا فٹ بال گراؤنڈ میدان جنگ میں بدل گیا
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر
مصری شاہ میں سب انسپکٹر کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
Next Article
Exit mobile version