Advertisement

امریکی الیکشن کے نتائج پر عتیقہ اوڈھو کا دلچسپ تبصرہ

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے امریکی الیکشن کے نتائج پردلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈ ن امریکا کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ان اتنخابات میں شکست ہوئی ہے۔ نتائج کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ٹرمپ کی شکست پر مختلف قسم کے میمز بن رہے ہیں، اسی سلسلے میں پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی دلچسپ تبصرے کرتی نظر آئیں۔

عتیقہ اوڈھو نے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی معروف ترین اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں ماہرہ بڑے ہی پُرجوش انداز میں مسکراتی دکھائی دے رہی ہیں۔

Advertisement

پوسٹ میں عتیقہ اوڈھو نے اداکارہ ماہرہ خان کے مقبول ترین کردار ’خرد‘ کا نام لیتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کچھ اس طرح کیا۔

خرد: ممی ٹرمپ چلا گیا، جو بائیڈن جیت گیا، چلیں جشن مناتے ہیں کیونکہ اب امریکا اپنے تاریک دنوں سے باہر نکل آئے گا۔

فریدہ: ہاں بیٹا، واقعی یہ ایک زبردست دن ہے! کیوں نہ تم امریکا چلی جاؤ اور میرے بیٹے کو اکیلا چھوڑ دو۔

خیال رہے کہ دونوں اداکاراوں نے میگا ہٹ ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version