گلگت بلتستان کے بڑے مسائل کیا ہیں؟ مقامی لوگوں نے بتادیے

گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات اس مرتبہ نہ صرف مقامی عوام کی دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ لوگ اپنے مسائل بھی عوامی نمائندوں کے سامنے رکھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے 1 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔
یہ سروے 2 نومبر سے 9 نومبر کے درمیان کیے گئے جس میں اس بات کی نشان دہی ہوئی ہے کہ عوام نے لوڈ شیڈنگ، اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی کمی کو گلگت بلتستان کے بڑے مسائل قرار دیے ہیں۔
گیلپ پاکستان کے سروے میں گلگت بلتستان کو نیا صوبہ بنانے پر بھی عوامی رائے طلب کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ 66 فیصد عوام نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی بھرپور حمایت کی ہے۔
سروے کے مطابق 28 فیصد نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی شدید مخالفت کی ہےجبکہ 6 فیصد نے اس بارے میں کوئی رائے ہیں دی۔
گیلپ سروے کے مطابق 60فیصد، پلس کنسلٹنٹ سروے میں 29فیصد افراد انتخابات شفاف ہونے کیلئے پرامید نظر آئے ۔
گلگت بلتستان کے سب سے بڑے مسائل کے سوال پر گیلپ پاکستان میں 38 فیصد نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو سب سے اہم مسئلہ قرار دیا، 13 فیصد نے صاف پانی کی عدم فراہمی جبکہ 12 فیصد نے ناقص تعلیمی نظام اور اسکول کالج کی عدم دستیابی ، 10 فیصد نے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں ، 7 فیصدنے بیروزگاری ، 6 فیصد نے صحت کے ناقص نظام ، 3 فیصد نے پانی کی کمی ، 2 فیصد نے سیوریج کے مسائل ، 1 فیصد نے انٹرنیٹ کے مسائل ، 1 فیصد نے گیس کی لوڈشیڈنگ، 1 فیصد نے آئینی حقوق کی عدم فراہمی ، 1 فیصد نے مہنگائی اور 2 فیصد دیگر مسائل کو گلگت بلتستان کے اہم مسائل میں شمار کیا۔
دوسری جانب پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 48 فیصد نے اسپتالوں کی کمی کو علاقے کا سب سے بڑا مسئلہ کہا۔ 35 فیصد نے ناقص انفراسٹرکچر ، 33 فیصد نے تعلیمی اداروں کی کمی ، 30 فیصد نے بیروزگاری ، 27 فیصد نے بجلی کی لوڈشیڈنگ، 20 فیصد نے پانی کی کمی ، 14 فیصد نے مہنگائی ، 11 فیصد نے صاف پینے کے پانی کی عدم دستیابی ، 8 فیصد نے خواتین کےلیے تعلیم کا فقدان اور 6 فیصد نے سیوریج کے مسائل کو گلگت بلتستان کے اہم بڑے مسائل میں شمار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

