Advertisement

مصطفی کمال نے خالد مقبول صدیقی پر سنگین الزامات لگا دیے

مصطفی کمال

چئیرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی 2000 میں بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر بھارت گئے۔

پریس کانفرنس میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی 13سال بعد پاکستان واپس آئے۔ خالد مقبول صدیقی نے بھارت جاکر پاکستان کا پاسپورٹ پھاڑدیا تھا۔ را ایجنٹ بتا رہے ہیں کہ بھارت ہمیں خالد مقبول صدیقی لے کر گئے۔

مصطفی کمال نے کہانظریہ ضرورت کے تحت ایم کیو ایم بنائی گئی۔ نام، جھنڈا، پتنگ کا نشان بانی ایم کیوایم کا دیا ہوا ہے۔ ایم کیوایم پاکستان ابھی تک برقرار ہے اور اپنے مقصد پر کام کر رہی ہے۔ بانی ایم کیوایم کے بنائے پرچم کو آج ایم کیوایم پاکستان نےاٹھایا ہوا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خالدمقبول نے’را‘ کیساتھ بیٹھ کر پاکستان کیخلاف بات کی اور پاکستانی پاسپورٹ پھاڑ دیا تھا۔ ہم نے ایم کیوایم کے’را‘ کیساتھ تعلقات سےمتعلق ساڑھے4سال پہلےقوم کوآگاہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں سگریٹ نوشی کی شرح میں نمایاں کمی، سروے رپورٹ
وزیر اعظم کا ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم
ترک وزیر خارجہ کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات
آسڑیلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد
Next Article
Exit mobile version