عائشہ خان نے بالآخر بیٹی کی تصویر شیئر کرہی دی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ خوبرو اداکارہ عائشہ خان نے آخر کاراپنی ...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ خوبرو اداکارہ عائشہ خان نے آخر کاراپنی چمکدار جلد کا راز بتا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ خان نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ بہت سے لوگ اکثر اُن سے فٹنس اور نرم و ملائم جلد کے حوالے سے پوچھتے ہیں تو اس پوسٹ میں میں ان تمام سوالوں کے جوابات دوں گی۔
سابقہ اداکارہ نے لکھا کہ نہ ہی میں جلد کی ماہر ہوں اور نہ ہی کوئی فیشن بلاگر لہذا جلد کے مسائل میں گھرے ہوئے مداحوں کو انہوں نے ڈرماٹولوجسٹ سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔
اپنی جِلد کے حوالے سے عائشہ خان نے بتایا کہ ان کی اسکن ٹائپ ڈرائی یعنی خشک ہے جس کیلئے وہ زیادہ سے زیادہ پانی پیتی ہیں، بلاوجہ میک اپ کے استعمال سے گریز کرتی ہیں۔
انھوں نے آخر میں یہ بھی بتا یا کہ ان کے والدین کی جِلد بھی بہت اچھی ہے جو انہیں پیدائشی طور پر بھی ملی ہے، تاہم انہیں آج تک کوئی جلد کا بڑا مسئلہ نہیں ہوا نہ ہی ایسی کسی بیماری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ گزشہ ماہ عائشہ خان نے پہلی مرتبہ بیٹی کی سائیڈ پوز کی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں ماہ نور کو اپنے کھلونوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News