Advertisement

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

PM says his aim and ideology is to turn Pakistan into a welfare state.

وزیراعظم عمران خان نے فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ کرے گی۔

خیال رہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ تک پہنچ گیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے۔

 اجلاس میں بعض وزرا ایک بار پھر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ  اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو پالیسی فیصلہ کرنے کے لیے سمری کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، کابینہ ڈویژن نے وزارت خارجہ کی سمری آئندہ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل کرلی ہے۔

Advertisement

وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی وفاقی کابینہ کو بنڈل آئی لینڈ، راوی ریور فرنٹ منصوبے اور نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی پر بریفنگ دی جائے گی وزارت صحت کورونا کے مریضوں کو لگنے والے انجیکشن کی قیمت میں کمی، نجی ایئرلائن کمپنی ایئر سیال کے لائسنس کی تجدید، اسلام آباد کے میٹروپولیٹن کلب کی عمارت نیشنل کالج آف آرٹس کے حوالے کرنے، ہوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی اور نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری دے گی۔

کابینہ ایجنڈا میں شامل وفاقی کابینہ ادویات کی قیمتوں سے متعلق نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ کو جموں و کشمیر کی ریاستی املاک کے استعمال سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version