Advertisement

غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں مصطفیٰ کمال پر فرد جرم عائد

مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چئیرمین سید مصطفی کمال پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں کلفٹن میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی جس کے دوران چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کما ل ،افتخار قائمخانی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے مصطفیٰ کمال، نذیر زرداری، افتخار قائمخانی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

بعد ازاں عدالت نے ملزموں کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کر دی ہے۔

خیال رہے کہ نیب نےاحتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا ہے کہ ملزم سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں اور ملزمان نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال و دیگر پرساحل سمندر پر 5 ہزار 500 مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے، مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنے کی غیر قانونی اجازت دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version