Advertisement

عوام اسکرین پرگوری رنگت والی لڑکیوں کو دیکھنا چاہتی ہے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور خوبرواداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ کہ ہماری عوام بھی اسکرین پر صرف ان لڑکیوں کو دیکھنا چاہتی ہے جن کا رنگ گورا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامور ماڈل اور سوشل میڈیا پر مختلف مو ضوعات پر کھل کر بات کرنے والی  آمنہ الیاس نے سانولے اور گندمی رنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کے گہرے رنگ کا احساس انہیں ان کی والدہ اور خالہ نے کروایا۔

 اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انھوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ان کی گہری رنگت کا احساس گھر والوں اور قریبی رشتہ داروں نے کروایا۔

مزید پڑھیں

آمنہ الیاس نے آٹے سے بھرے تسلے میں اپنا منہ کیوں ڈالا؟

پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے سیاہ رنگت کے...

انہوں نے مزید بتایا کہ والدہ اور خالہ نے مجھے یہ کہہ کر میری گہری رنگت کا احساس دلایا کہ بچپن میں اس کا رنگ صحیح تھا لیکن بڑے ہوکر اسے پتہ نہیں کیا ہوگیا ہے۔

Advertisement

آمنہ الیاس نے کہا کہ اگر آپ ٹی وی پر دیکھیں تو کوئی اداکارہ گندمی یا سانولے رنگ کی نظر نہیں آئے گی ، سب کا رنگ صاف اور گورا ہوتا ہے لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہماری عوام بھی اسکرین پر صرف ان لڑکیوں کو دیکھنا چاہتی ہے جن کا رنگ گورا ہوتا ہے۔

واضح رہےکہ آمنہ الیاس اپنی سانولی رنگت کے حوالے سے کھل کرسوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتی ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹس بھی وائرل ہوتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version