Advertisement

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے8مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران12159نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں 1348نئے کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا سے8مریض انتقال کرگئے۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا کہ اب تک1929972نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اب تک167381کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران12159نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں مزید1348نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے8مریض انتقال کرگئے کورونا وائرس  سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد2864 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید607مریض صحت ہو چکے ہیں جس کے بعد اب تک147564مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت16953 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 16226گھروں میں ،13 آئسولیشن سینٹرز  میں اور714مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 641مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 58مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

Advertisement

سید مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ 1348نئے کیسز میں سے933کا تعلق کراچی سے ہے ، ضلع جنوبی 343، ضلع شرقی 338، ضلع وسطی92، ضلع ملیر83،  ضلع کورنگی52 ضلع غربی سے 25 اورنئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد106، بدین 73، جامشورو31 کیسز ہیں، شہید بینظیرآباد26، سانگھڑ21، مٹیاری16، عمرکوٹ13 کیسز ہیں جبکہ سجاول9، میرپورخاص8، سکھر8،  کیسز ، نوشہروفیروز7، گھوٹکی6 کیسز ہیں، خیرپور اور ٹھٹھہ3-3 کیسز ، دادو اور ٹنڈومحمد خان 2-2 کیسز ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Next Article
Exit mobile version