Advertisement

بانو قدسیہ کی 92 ویں سالگرہ، گوگل کا خراجِ عقیدت

پاکستان کی معروف افسانہ و ناول نگار بانو قدسیہ کی سالگرہ پرگوگل نے اپنا ڈوڈل اُن کے نام کرکے انہیں زبردست  خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

28 نومبر1928ء کو فیروز پور بھارت میں پیدا ہونے والی بانو قدسیہ کی آج  92 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

سالگرہ کے موقع پرگوگل نے بانو قدسیہ سے منسوب اپنا ڈوڈل جاری کردیا ہے اورانہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

بانو قدسیہ کو بچپن ہی سے کہانیاں لکھنے کا شوق تھا اور پانچویں جماعت سے انہوں نے باقاعدہ لکھنا شروع کر دیا تھا۔

بانو قدسیہ نے معروف مصنف اور ادیب اشفاق احمد سے شادی کی، اردو میں ایم اے کرنے کے دوران ہی اشفاق احمد کی حوصلہ افزائی پر ان کا پہلا افسانہ ’آمادگیٔ شوق‘ شائع ہوا۔

Advertisement

یہ افسانہ 1950ء میں ادبی جریدے ’ادبِ لطیف‘ میں شائع ہوا، یہ اس دور کا سرکردہ جریدہ تھا۔

بانو قدسیہ اردو ادب کا وہ نام ہے جو ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، حساس طبیعت رکھنے والی بانو قدسیہ نے اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں لکھا۔

بانو قدسیہ کے ناولوں کی تعداد 30 ہے، پاکستان ٹیلی وژن کے لیے لکھے گئے ڈرامے اور نان فکشن تصانیف کی تعداد علیحدہ ہے۔ ان کے ناول ’راجہ گدھ‘ کو اردو ادب کے بڑے ناولوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

بانو قدسیہ کی دیگر تصانیف میں شہرِ بے مثال، توجہ کی طالب، چہار چمن، امربیل، حاصل گھاٹ اور دیگر شامل ہیں۔

انہیں حکومت کی جانب سے ستارۂ امتیاز اور ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا، بانو قدسیہ 4 فروری ء2017 کو اس جہان فانی سے رحلت فرما گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version