Advertisement

عمران خان عوام کی فلاح کیلئے مافیا سے جنگ جاری رکھیں گے

فیصل واوڈا

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کی فلاح کیلئےمافیاسے جنگ جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں کہا کہ مافیاکی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو تو ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کو ذمہ دارقرار دیا جاتا ہے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ عمران خان عوام کی فلاح کیلئے مافیا سے جنگ جاری رکھیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن این ار او کےلیے مرے جا رہی ہے در حقیقت ان لیڈروں کا عوام سے کوئی سروکار نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو نہ عام عوام کے مسائل کا علم ہے نہ ہی ان کےلیے کچھ کیا جبکہ ان کے خاندانوں نے عوام کو مزید غربت میں دھکینے  کےلیے لوٹ مار کی۔

عمران خان  نے  یہ بھی کہا کہ یہ اپنے محلوں میں شاہانہ انداز میں زندگی گزار رہے ہیں جبکہ اپنے خاندان کی وجہ سے موجودہ حثیت وراثت میں ملی ہے اور اب ان کا واحد مقصد اپنے خانوں کی لوٹی ہوئی دولت کو بچانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version