Advertisement

امریکا نے افغانستان اور عراق سے مزید فوج نکالنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا کی جانب سے افغانستان اور عراق سے امریکی فوجیوں کے مزید انخلا کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ پینٹاگون نے فوجی  کمانڈروں کو افغانستان اور عراق سے 2 ہزار 500 فوجیوں کی واپسی کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس سلسلے میں 2 ہزار فوجی افغانستان اور 500 عراق سے واپس بلائے جائیں گے، 15 جنوری تک فوج میں کمی مکمل کرلی جائے گی تاہم فوج واپس بلانے کا حتمی فیصلہ وائٹ ہاوَس کرے گا اور رواں ہفتے کے آخر تک فوجیوں کی واپسی کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملے نے کہا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا اب بھی مشروط ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت افغانستان میں 4 ہزار 500 اور عراق میں 3 ہزار امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف
سونے کی قیمت آج کیا رہی، چاندی کتنی مہنگی ہوئی؟ جانیے
سوشل میڈیا انفلوئنسرز مشکل میں؛ آن لائن بیٹنگ ایپس کی تشہیر پر مقدمات درج
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version