Advertisement

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں  بارش جبکہ بالائی علاقوں میں آج برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، وزیرستان اور کرم ایجنسی میں بارشیں ہونے کا امکان ہے جبکہ دیر، چترال، مالاکنڈ، سوات، مانسہرہ، ابیٹ آباد، کوہستان میں بھی بارش متوقع ہے۔

پنجاب میں میانوالی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

Advertisement

مانسہرہ، گلیات ایوبیہ، شوگران، ناران اور کاغان میں وقفے وقفے سے برفباری کا امکان ہے جبکہ وادی لیپہ میں بارش کے بعد برفباری کا سلسلہ جاری ہے جو تین روز تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا لیکن سکھر اور لاڑکانہ میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہر قائد میں موسم تبدیل، دن میں گرمی، صبح و رات میں خنکی بڑھنے لگی
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version