Advertisement

دل کا دورہ پڑنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

دل کا دورہ پڑنے کی سب سے بڑی وجہ سامنے آگئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہرین کی جانب سے خراب خوراک کو دل کا دورہ پڑنے کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق خراب خوراک دل کا دورہ پڑنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ خراب خوراک کے بعد بلند فشار خون، ہائی کولیسٹرول، سگریٹ نوشی اور شراب نوشی دل کا دورہ پڑنے کی بڑی وجوہات قرار دی گئی ہیں۔

بین الاقوامی تحقیق میں 2017 میں دل کے دورے اور انجائنا سے ہونے والی تقریبا نو ملین اموات کا جائزہ لے کر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اگر متاثرہ افراد بہتر خوراک کو اپنی زندگی کا حصۃ بناتے تو دوتہائی سے زیادہ سے بھی بچا جاسکتا تھا۔

 ماہرین نے تحقیق میں یہ بھی کہا ہے کہ مناسب غذا سے  برطانیہ کے60 ہزار  شہری دل  کے دورے سے بچ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کا اطلاق ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں طرز کے ممالک پر ہوتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ غذا میں میٹھے مشروبات، پراسیسڈ فوڈ، چکنائی، زیادہ نمک اور چینی کے بجائے زیادہ مچھلی، سبزیاں اور پھل کے استعمال کرکے 60 ہزار سے زائد اموات کو روکا جا سکتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version