Advertisement

بیگم شمیم اختر کی میت لاہور پہنچا دی گئی

سابق وزیرِاعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے لاہور پہنچا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے لاہور ایئر پورٹ پر بیگم شمیم اختر کی میت وصول کی، نواز شریف اور شہباز شریف کی ہمشیرہ کوثر بیگم بھی میت کے ساتھ لاہور پہنچی ہیں۔

بیگم شمیم اختر کی میت تدفین کےلیے جاتی امراء پہنچا دی گئی، اُن کی نمازِ جنازہ دوپہر ڈیڑھ بجے شریف میڈیکل کمپلیکس میں ادا کی جائے گی۔

شہباز شریف، شریف میڈیکل کمپلیکس سے جاتی امراء رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ حکومتِ پنجاب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 5 روز کے لیے پیرول پر رہا کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بیگم شمیم اختر کی نمازِ جنازہ گزشت روز لندن کے ریجنٹ پارک کی مسجد میں بھی ادا کی گئی تھی جس میں نواز شریف، حسین نواز، حسن نواز، اسحاق ڈار، اُن کے بیٹے علی ڈار اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version