Advertisement

امریکی الیکشن، ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہوگئی

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاست جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی برتری حاصل کرلی، امریکی تاریخ میں 28 سال بعد جو بائیڈن پہلے ڈیموکریٹ امید وار ہوں گے جو جارجیا میں کامیاب ہوئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق  جوبائیڈن کے مجموعی الیکٹورل ووٹوں کی تعداد بڑھ کر 306 ہوگئی ہے اور  ریاست جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی ہے جہاں جوبائیڈن پھر جیت گئے ہیں جبکہ شمالی کیرولائنا سے صدر ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد ان کے مجموعی الیکٹورل ووٹ 232 ہو گئے ہیں۔

امریکی الیکشن پر ریاست مشی گن کی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کی اپیلیں مسترد کردی ہیں اور صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم نے ایریزونا میں دائر مقدمات واپس لے لیے ہےجبکہ ٹرمپ کے حامیوں اور ’بلیک لائیوز میٹر‘ نے کل واشنگٹن میں احتجاج کا اعلان کیا ہے اور ان احتجاج میں ہنگاموں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جس کے پیش نظر واشنگٹن میں سخت سیکورٹی انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

واضح رہے ریاست جارجیا کی صدارتی ووٹنگ میں صدر ٹرمپ اور ان کے حامیوں نے دھاندلی کے متعدد دعوے کیے تھے جس کے بعد ریاست کی تمام کاؤنٹیز میں 50 لاکھ ووٹوں کو دوبارہ ہاتھوں سے گنتی کا عمل دہرایا گیا تھا جبکہ ان ریاست میں جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ پر محض 14 ہزار ووٹس کی برتری حاصل کی تھی۔

دوسری جانب ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے ایک بار پھر یہ الزام عائد کیا کہ ان کے ووٹوں کو باقاعدہ طور پر چوری کیا گیا ہے جبکہ امریکی الیکشن حکام نے اس الزام کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ تمام ریاستوں کے پاس ہر ووٹ کا کاغذی ریکارڈ رجسٹرڈ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version