Advertisement

عالمی وبا بھارت سے دنیا بھر میں پھیلی، چینی سائنسدانوں کا دعویٰ

چینی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس چینی شہر ووہان سے نہیں بلکہ بھارت سے دنیا بھر میں پھیلی۔

کورونا وائرس کو دنیا میں پھیلے تقریباً ایک سال ہوچکا ہے اور اب بھی کئی ممالک میں اس کی ہلاکت خیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں امریکا کے بعد بھارت دوسرا بڑا کورونا کا مرکز ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد مہلک وائرس کا شکار بن رہ ہیں۔

اب چینی اکیڈمی آف سائنسز کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز ہی بھارت ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال مئی اور جون میں شدید گرمی کے دوران بھارت میں یہ مہلک وائرس جنگلی جانوروں خصوصاً بندروں سے نکل کر انسانوں میں منتقل ہوا۔

Advertisement

چینی سائنسدانوں کی رپورٹ کے مطابق مئی اور جون 2019 میں شدید گرمی کے باعث پانی کی قلت کا سامنا تھا اور بھارت میں جانوروں اورانسانوں کے ایک ہی جگہ سے پانی پینے پر یہ وائرس آبادی میں منتقل ہوا اور نوجوان آبادی کو کم متاثر کرتا ہوا چین کے شہر ووہان پہنچا جہاں اس کی دسمبر میں تشخیص ہوئی۔

دوسری جانب دیگر سائنسدانوں نے چینی دعوے کو یکسر طور پر متعصب قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ اس سے قبل چین امریکی فوجیوں پر بھی ووہان کے دورے کے دوران کورونا پھیلانے کا الزام عائد کرچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
جلد معلوم ہوجائے گا کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں، امریکی وزیرخارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version