اداکار امیر گیلانی نے عالمی وبا کو شکست دے دی

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ سے شہرت پانے والے امیر گیلانی نےعالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کی ابتدا میں اداکار نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سونگھنے اور چکھنے کی حس سے قاصر ہیں اور کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو کمرے میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔
تاہم اب امیر گیلانی نےکورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔ انہوں نے انسٹا گرام اکاونٹ پر بیماری کو شکست دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزارے گئے 15 دنوں میں صرف بستر ہی میرا واحد دوست رہا ہے۔ کیوں کہ ان تمام عرصے کے دوران قرنطینہ میں گزارے گئے لمحات بہت خوفناک اور پریشان کن تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں اس وبا کو شکست دیکر صحتیاب ہو گیا ہوں اور الحمد اللہ کورونا کا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News