آل شریف کو صرف لندن جا کر شفا ملتی ہے، فیاض چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل شریف کو جیل میں تکلیف اور صرف لندن جا کر شفا ملتی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آل شریف کی ہر بیماری کی جڑ دراصل اقتدار سے لمبی جدائی کی وجہ سے ہے جبکہ میم لیگ خاندان کے دیگر افراد سے ملکر شہباز شریف اینڈ فیملی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیسےاحتساب کا عمل تیز ہو رہا ہے، شریف خاندان کی طبیعتیں بگڑنا شروع ہو رہی ہیں۔
فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ عوام کے سامنے صرف ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے خاندانی اتحاد دکھایا جارہا ہے، جو کل تک آل شریف کے وفادار تھے، آج ان کے خلاف وعدہ معاف گواہان بن چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News