سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے رابطہ

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے جی 20 اجلاس سے قبل ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے رجب اردوان سے ٹیلی فونک رابطے میں جی 20 کانفرنس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس موقع پر دونوں مملک کے سربراہان کے مابین تعلقات کے فروغ اور استحکام پر بھی بات چیت ہوئی۔
سعودی عرب رواں سال جی 20 اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے اور عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب اجلاس ورچوئل کیا جا رہا ہے۔
جی 20 اجلاس میں کورونا وبا اور معاشی بحران پر بحث ایجنڈے پر ہے۔ جی 20 اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔
سعودی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی بحالی کے لیے عالمی تعاون مضبوط کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News