Advertisement

پاک چین تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبہ کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے سی پیک ایم ایل ون منصوبے کو پاک-چین دوستی کی ایک شاندار مثال قرار دیا۔

وزیر اعظم کو ایم ایل ون منصوبے کے بارے اور موجودہ پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ جس پر وزیر اعظم نے منصوبہ پر اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ ریلوے نے وزیرِ اعظم کو پاکستان ریلوے کی طرف سے ایم ایل ون منصوبہ کے انٹیگریشن پلان کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں ایم ایل ون سب سے خطیر لاگت کا منصوبہ ہے۔

Advertisement

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ ملکی صنعت کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گا جبکہ اس منصوبے سے پاکستان میں بین الاقوامی معیار کا جدید کمیونیکیشن انفراسٹرکچر قائم ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے پاکستانی بندرگاہوں کے زمینی رابطے مربوط ہونے سے پاکستان کی برآمدات بروقت عالمی منڈیوں میں پہنچ سکیں گی جبکہ ملک کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

اجلاس میں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی، ڈپٹی چیرمین منصوبہ بندی کمیشن،  چیرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ ، سیکریٹری ریلوے، اقتصادی امور، خزانہ، منصوبہ بندی ڈیویژن اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version