نیویارک، چرچ کے باہر فائرنگ کرنے والا پولیس کی گولی سے ہلاک

امریکی شہر نیویارک میں سینٹ جان دی ڈیوائن چرچ کے باہر فائرنگ کرنے والے کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق چرچ کے قریب ڈیوٹی پر مامور اہل کاروں نے فائرنگ کی آواز سنتے ہی مشتبہ شخص کو سر میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اتوار کی رات پیش آیا، جب امریکی شہر نیویارک کے سینٹ جان دی ڈیوائن میں کرسمس کی مناسبت سے کانسرٹ جاری تھا۔ تاہم کانسرٹ کے اختتام پر اچانک چرچ کے باہر فائرنگ کی آوازیں سنائی دی گئیں۔
نیو یارک پوسٹ کے مطابق واقعہ امریکا کے مقامی وقت کے مطابق شام کے تقریباً چار بجے مین ہیٹن میں سینٹ جان دی ڈیوائن کے گرجا گھر سے چند قدم کے فاصلے پر پیش آیا ہے۔
فیس بک پر چرچ کی جانب سے پوسٹ کیے گئے بیان میں لکھا گیا ہے کہ انہوں نے پولیس اہل کاروں کو بتایا کہ فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا فائرنگ کرنے والا کسی پر فائر کر رہا تھا یا ہوا میں بندوق چلا رہا تھا۔
واقعہ کے بعد نیویارک پولیس کمشنر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ حملہ آور کے دونوں ہاتھوں میں بندوق تھیں، جس سے اس نے پلر کے پیچھے سے فائرنگ شروع کردی۔ وہ لکڑی سے بننے چرچ کے دروازے کی جانب فائرنگ کر رہا تھا، جو کرسمس کی مناسب سے پھولوں سے سجا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News