قائداعظمؒ کے نظریات پرعمل کرنے کا عہد کرتے ہیں، صدر مملکت

صدرمملکت عارف علوی نے قائداعظم محمدعلی جناح کو ان کے یوم ولادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم پاکستان کوخوشحال بنانے کیلئے قائداعظمؒ کے نظریات پرعمل کرنے کا عہد کرتے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے یوم قائد پر قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظمؒ پاکستان میں اقلیتوں کےحقوق کےحامی تھے اور ہم بھی ایسی ریاست چاہتےہیں جہاں تمام شہریوں کویکساں مواقع مہیا ہوں۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے یوم قائد پر قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم محمدعلی جناح کابرصغیرکے مسلمانوں کیلئے وژن تھا جس کے ذریعے پاکستان کاقیام عمل میں آیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تاریخ میں چندہی افراد کوایسی شہرت ملی جیسی ہمارے قائداعظم کو نصیب ہوئی ،بطورقوم کانمائندہ میں قائداعظم سےبھرپورعقیدت اورمحبت کا اظہارکرتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ قائد اعظم کا افراتفری اور محرومی سے ایک قوم بنانے کا عزم معجزہ تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

