Advertisement

کراچی میں تجاوزات کا معاملہ، سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ پیش

مراد علی شاہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں تجاوزات کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ کو حاضر ہونے کا حکم دیا ، جس کے بعد مراد علی شاہ فوری طور پر پیش ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس میں حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فوری طور پر عدالت طلب کیا۔

عدالت عظمیٰ کی کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے و دیگر معاملات پر سماعت کی، اس دوران مختلف سرکاری عہدیداران بھی پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران تجاوزات کے خاتمے سے متعلق چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے حکم پر کتنا عمل درآمد ہوا؟، ہم نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی تھی کہ عمل درآمد اور نگرانی کریں۔

ساتھ ہی چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے پوچھا کہ کہاں ہے وزیراعلیٰ سندھ کی رپورٹ؟ انہوں نے ہمارا حکم پڑھا ہے؟، ساتھ ہی انہیں ہدایت کی کہ وزیر اعلی کو بلائیں اور کہیں رپورٹ لے کر آئیں۔

Advertisement

چیف جسٹس نے عدالت ایڈووکیٹ جنرل کے نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل کہاں ہیں؟ ان کو نہیں معلوم کہ کتنا اہم تھا یہ کیس۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال پہلے حکم جاری کیا تھا لیکن اب تک عمل نہیں ہوا، کیا توہین عدالت کی کارروائی شروع کردیں۔

اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ کمشنر کراچی سے پوچھ لیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کمشنر کراچی کو کیا معلوم ہوگا، دو، دو مہینے کے لیے آپ کمشنر لگاتے ہیں، ہمیں وزیراعلیٰ بتائیں گے کہ کتنا عمل ہوا، یہ بچارے افسران کیا بتائیں گے۔

عدالتی ریمارکس کے بعد ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو بتا دیتا ہوں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ان کو رہنے دیں وزیراعلیٰ سندھ کو بلوا لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version