Advertisement

عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت

عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں جہاں تباہی مچائی ہے وہیں عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدترین وبا تو ابھی آنا باقی ہے اور ہمیں عالمی سطح پر اس کے تیاری کے لیے سنجیدہ ہونا چاہیے۔

 عالمی ادارہ صحت کے شعبہ ایمرجنسیز کے سربراہ مائیکل ریان نے پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ ’’کورونا کی وبا خواب غفلت سے جگانے کی کال ہے‘‘۔ یہ بریفنگ عالمی ادارے کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلائوکا ایک سال مکمل ہونے پر کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ایک سال کے عرصے میں دنیا بھر میں کورونا کے نتیجے میں 18 لاکھ کے قریب ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 8 کروڑ سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

مائیک ریان نے تسلیم کیا یہ وبا بہت سنگین تھی، یہ دنیا بھر میں برق رفتاری سے پھیل گئی اور ہماری زمین کا ہرکونا اس سے متاثر ہوا، مگر ضروری نہیں کہ یہ بڑی وبا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقبل میں اس سے بھی زیادہ سنگین وبا کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چاقو بردار خاتون کا اسکول میں حملہ، دو افراد ہلاک
تائیوان کے نومنتخب صدر کی چین کو تنبیہ
اسرائیلی اور حماس رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ
سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی
اسرائیل نے ایرانی ہیلی کاپٹر حادثے میں ملوث ہونے کی تردید کردی
فضائی حادثے میں وفات پانے والے صدور پر ایک نظر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version