ملک میں عالمی وبا سے مزید 86 افراد جاں بحق

ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب مزید 86 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 250 تک پہنچ چکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں 3 ہزار 179 نئے کیسز سامنے آگئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہو گئی ہے۔
ملک میں کورونا کے 4 لاکھ 4 ہزار 501 مریض صحتیاب ہو چکے اور 40 ہزار 922 زیرعلاج ہیں۔
مہلک وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 558 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 3 ہزار 302، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 521، اسلام آباد میں 388، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 203 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 35 ہزار 905، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 448، سندھ میں 2 لاکھ 2 ہزار 983، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 706، بلوچستان میں 17 ہزار 880، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 937 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 814 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
اس وقت ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 24.59فیصد تک جاپہنچی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

