نیلم منیرعالمی وبا کاشکار ، دعا کی اپیل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی نامور خوبرو ورسٹائل اداکارہ نیلم منیر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں ہیں ،جس کی انھوں نے تصدیق بھی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نیلم منیر نے کورونا رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ میں گزشتہ چند دنوں سے جن مسائل سے گزر رہی ہوں اس سے متعلق آپ لوگوں کو ایسی بات بتانا چاہتی ہوں جوکہ آپ کے لئے کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔
انھوں نے لکھا کہ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے لیکن میری فیملی الحمد اللہ بالکل ٹھیک ہے۔
نیلم منیر نے کہا کہ یہ وقت میرے اور میری فیملی کے لئے مشکل ترین ہے، اس لیے احتیاط کے پیش ںطر میں نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے اور میں خود کو پہلے سے زیادہ بہتر محسوس بھی کر رہی ہوں۔
انھوں نے سب مداحوں سے درخواست کی کہ آپ لوگ میری جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں۔
نیل منیر نے سب سے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور پبلک مقامات پر چہرے پر ماسک پہن کر رکھیں جب کہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

