Advertisement

عالمی وبا کی نئی قسم سے متعلق سائنسدانوں کے خدشات

عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم سے متعلق سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ بچوں کو پرانی اقسام کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے متاثر کرسکتی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حال ہی میں حاصل کیے گئے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم بچوں میں دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

نئے حاصل کیے گئے ڈیٹا کے مطابق برطانیہ میں 5  سے 6 ہفتوں کے دوران 15 سال سے کم عمر بچوں میں نئی قسم کے وائرس کو زیادہ دیکھا گیا ہے۔

 وائرس کی نئی قسم کے بارے میں جاننے کے لیے ماہرین تیزرفتاری سے کام کررہے ہیں تاکہ مریضوں اور ویکسینز پر اس کے اثرات کا تعین کیا جاسکے۔

برطانیہ کے امپرئیل کالج لندن کے پروفیسر نیل فرگوسن کے مطابق ساؤتھ ایسٹ لندن میں اس نئی قسم کے کیسز کا ڈیٹا دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دیگر اقسام کے مقابلے میں یہ بچوں کو زیادہ بیمار کررہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ایسا اشارہ ملتا ہے کہ وائرس کی یہ نئی قسم بچوں کو زیادہ متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس حوالے سے وضاحت کرنا تو ابھی ممکن نہیں مگر موصول ہونے والے ڈیٹا میں ہم نے ایسا دیکھا۔

ان کا کہنا تھا برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران ہم نے بچوں میں وائرس کے حوالے سے عمر کی تقسیم کو دیکھا تھا۔

 خیال رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بالغ افراد کی سرگرمیاں محدود کی گئی ہیں مگر تعلیمی ادارے ابھی کھلے ہیں اور 5 یا 6 ہفتوں کے دوران 15 سال سے کم عمر بچوں میں اس نئی قسم کے تسلسل کو دیکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version