پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

تمام ترحکومتی اقدامات کے باوجود ملک میں پولیو کے نئے کیسز آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیا کیس سامنے آنے کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 84 ہوگئی۔
وزارت صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 14 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
متاثرہ بچی کا تعلق مستونگ کی یوسی کاریزٹو سے ہے۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیسٹ کے لیے متاثرہ بچی کے سیمپل 6 دسمبر کو بھجوائے گئے تھے، بچی کے والدین پولیو ویکسین پلانے سے انکاری تھے۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق سندھ اور خیبرپختونخوا میں 22، 22 کیسز سامنے آئے جبکہ پنجاب میں 14 بچوں کو پولیو نے متاثر کیا ہے۔
واضح رہےکہ روان ماہ بلوچستان میں ہی پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہواتھا ، قلعہ عبد اللہ میں سولہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

