پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان 36 برس کی ہو گئیں

پاکستان کی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف ترین اداکارہ ماہرہ خان 36 برس کی ہو گئی ہیں، رواں سال ماہرہ اپنی سالگرہ قرنطینہ میں منائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ماہرہ خان اپنی 36ویں سالگرہ قرنطینہ میں منائیں گی، ان کا شمار پاکستان کی ان بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنے فن کا لوہا منوایا۔
اداکارہ نے 2006 میں بطور وی جے شوبز دنیا میں قدم رکھا اور 2011 میں شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے فلم انڈسٹری میں کام کیا جس میں انہوں نے معاون اداکارہ کا کردار نبھایا تھا۔
ماہرہ خان نے 2011 میں اپنے پہلے ڈرامہ ’نیت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے انہوں نے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ میں ’خرد‘ کا مرکزی کردار ادا کیا جس کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پر جاپہنچیں۔
2017میں ان کی بالی وڈ ڈبیو فلم ’رئیس‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے اور شہرت کی نئی بلندیوں تک پہنچ گئیں۔
ماہرہ خان نے اپنی بہترین کارکردگی سے متعدد ایورڈزبھی اپنے نام کیے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

