Advertisement

بھارتی مداح کی جانب سے صبا قمر کے لیے محبت بھرا پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و سُپر ماڈل صبا قمر کے مداح پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق، صبا قمر اپنی بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے کافی مشہور ہیں جس کا اندازہ اُن کے سوشل میڈیا فین فالوونگ سے لگایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

اداکارہ صبا قمر نے مایا علی کو کیا قرار دے دیا؟

اداکارہ مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگارام پر اپنی...

صبا قمر نے اپنی ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور ساتھ میں ایک پرانا گانا بھی لکھا ہے جس کے بول کچھ یوں ہے کہ:

اپنے ہی بس میں نہیں میں

دل ہے تو کہیں تو ہوں کہیں میں

Advertisement

 ہو جانے کیا پا کے میری زندگی نے

ہنس کر کر کہا ہا ہا ہا ہا ہا

آج پھر جینے کی تمنا ہے

آج پھر مرنے کا ارادہ ہے

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بنا میک اپ کے ہے اور بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

صبا قمر کی اس تصویر پر اُن کے ایک بھارتی مداح کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے محبت کا اظہار کیا۔

Advertisement

سیمی نامی بھارتی صارف نے صبا قمر کو مخاطب کرتے ہوئے  لکھا ہے کہ ’صبا بھارتی لوگ آپ کو بہت پسند کرتے ہیں، سچ میں، میں نے آپ کا ہر ڈرامہ دیکھا ہے۔‘

سییمی نامی مداح نے صبا قمر کے ایک ڈرامے میں اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’صبا قمر آپ کی اداکاری شاندار ہے۔‘

تاہم اس کمنٹ پر صبا قم کی جانب سے بھی جواب دیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بھارتی مداح کے لیے دن کا ایموجی بنایا ہے۔

علاوہ ازیں صبا قمر کا اپنا یو ٹیوب چینل بھی ہے جس میں وہ آئے دن معاشرتی برائیوں کی حوصلہ شکنی کرتی نظر آتی ہیں اور  مختلف موضوعات پر وی لاگ بھی بناتی ہیں۔

واضح رہے کہ صبا قمر آج کل اپنے کسی نئے پروجکٹ کے سلسلے میں آؤٹ ڈور شوٹنگ میں مصروف ہیں اور سخت سردی میں موسم بھی انجوائے کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version