ملک کے بالائی علاقے، شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید دھند کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خطۂ پوٹھوہار میں بھی صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے جب کہ اسلام آباد میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور اوراوکاڑہ میں دھند رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ساہیوال، فیصل آباد، بہاولنگر ، بہاولپور، ملتان اورخانیوال میں کہر پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک رہا تاہم شمالی بلو چستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں موسم شدید سرد رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News