Advertisement

کاون خوش ہوا، کمبوڈیا جاتے ہی نیا دوست مل گیا

دنیا کا ’تنہا ترین‘ ہاتھی کاون پاکستان سے اپنے نئے گھر کمبوڈیا پہنچ گیا اور خوشی کی بات یہ ہے کہ اسے وہاں اپنا نیا دوست بھی مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کےچڑیا گھر سے رہائی حاصل کرنے کے بعد کمبوڈیا جانے والے کاون ہاتھی کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں کاون کو ایک دوسرے ہاتھی کے ساتھ سونڈ سے سلام کرتے دیکھا گیا ہے۔

کاون نے اپنی زندگی کے 35 سال اسلام آباد کے چڑیا گھر میں گزارے ، جہاں انتظامات غیرمعیاری تھے اور سال 2012 میں اپنی دوست ہتھنی کے مرنے کے بعد سے کاون شدید اکیلے پن کا شکار رہا۔

 

Advertisement

 

 

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمبودڈیا میں اسے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے مختص علاقے میں رکھا جائے گا ، جہاں وہ کھلی فضا میں دوسرے ہاتھیوں کے ساتھ آزادانہ گھوم پھر سکے گا۔

کمبوڈیا جانے کے بعد شئیر کی گئی کاون کی تصویر میں  دیکھا اور محسوس کیا جا سکتا ہے کہ کاون کی 35 سال کی تنہائی اب ختم ہوگئی ہے اور اُسے اپنے نئے گھرمیں ایک نیا دوست مل گیا ہے جس کے ساتھ وہ اپنی زندگی خوشی سے بسر کرنے والا ہے۔

مزید پڑھیں

کاون ہاتھی اپنی نئی منزل کمبوڈیا پہنچ گیا

کاون ہاتھی اپنی نئی منزل کمبوڈیا پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق...

Advertisement
Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
Next Article
Exit mobile version