انور مقصود بھی عالمی وبا کا شکار ہوگئے

پاکستان کے معروف رائٹر، مصنف، ڈرامہ نگار اور ادیب انور مقصود بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق انور مقصود کاٹیسٹ چندروز پہلے مثبت آیااب طبیعت بہتر ہے ،ٹیسٹ مثبت آنے پر انور مقصودکا گھر پر علاج جاری ہے۔
دوسری جانب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ ملک کے معروف دانشور انور مقصود کی صحت یابی کےلئے دعا کی جائے۔
انکا کہنا تھا کہ مزاح نگار و دانشور انور مقصود شدید علیل ہیں، تمام اہل وطن ان کی صحتیابی کےلئے دعا کریں۔ انور مقصود ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبران ان کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

