Advertisement

ارطغرل لاہور ایئر پورٹ پر کسے ڈھونڈ رہے تھے؟ احمد بٹ نے بتا دیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامہ ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین التان گزشتہ روزپاکستان پہنچ چکے ہیں۔

 ایک ’پاکستان اِن ترکی‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ،جس کے مطابق ارطغرل غازی ( انگین التان ) پاکستان کے شہر لاہور اپنےمختصر دورے پر پہنچے ، جنھیں پاکستان میں ایک پرائیوٹ بزنس کمپنی نے مدعو کیا ہے۔

#ErtugrulGazi (Diriliş Ertuğrul) lead actor/hero Mr. Engin Altan Düzyatan just landed at Lahore Airport for a short visit to Pakistan at the invitation of a private business company. Join us to welcome him. #PakistanWelcomesErtugrul#VisitPakistan

اس کے علاوہ ہیش ٹیگ کے ساتھ مزید لکھا گیا کہ پاکستان ارطغرل کو خوش آمدید کہتا ہے اور دورہ پاکستان۔

انگین آلتان کے مداحوں نے انہیں سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے پاکستان میں خوش آمدید کہا اور اُن سے خوب محبت کا اظہار کیا گیا ۔

اس سلسلے میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکارو میزبان احمد علی بٹ کی جانب سے بھی اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیسن انسٹا گرام کے اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری کے ذریعے انگین آلتان کو خوش آمدید کہا گیا۔

Advertisement

احمد علی کا اپنی اسٹوری میں کہنا تھا کہ ترک اداکار انگین التان کو پاکستان کے شہر لاہور کے ایئر پورٹ پر دیکھا گیا ہے اور وہ یاسر حسین کو ڈھونڈ رہے ہیں۔

یاسر حسین کی جانب سے بھی ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ارطغرل میرے پیچھے، میں ارطغرل کے پیچھے، بہت مزہ آ رہا ہے۔

واضح رہےکہ انگین التان (ارطغرل غازی) کا پاکستان کا یہ مختصر دورہ اس لحاظ سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر خلافت عثمانیہ کی جدوجہد کی تاریخ پر مبنی اس ترک ڈرامے کو پاکستان ٹیلیویژن پر اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا گیا ،جسے ناصرف  پاکستانی شائقین میں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی بلکہ کروڑوں شائقین کی جانب سے اس ڈرامے کو دیکھا گیا ۔

Advertisement

انگین التان کے دورے سے پاکستان اور ترکی کے ثقافتی تعلقات میں مزید وسعت پیدا ہوگی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version