Advertisement

کینو کے چھلکے اور ان کے فوائد

موسم سرما کا لذیذ ترین پھل ’کینو‘ تو سب ہی کا پسندیدہ ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں مگر کیا آپ نے کبھی اس پھل کے چھلکے کھانے سے متعلق سوچا ہے؟ اگر نہیں تو فوائد پڑھ کر آپ بھی کینو کے چھلکے کھانے لگیں گے۔

کینو کے چھلکے اور ان کے فوائد؟

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی جہاں دیگر پھل سامنے آتے ہیں وہیں کینو کی خوشبو بھی فضاء کو معطر کررہی ہوتی ہے اور وٹامن سی سے بھرپور پھل نارنجی کے چھلکوں میں بھی فائبر ، وٹامن بی 6 ، کیلشیم، وٹامن اے ، فولک ایسڈ سمیت جڑی بوٹی ہونے کے سبب پولی فینول طبی اجزاء پائے جاتے ہیں جو دل اور معدے کے امراض میں بے حد مفید ہیں اور یہ مانا جاتا ہےکہ پولی فینول کی موجودگی کینو کے چھلکے دائمی صحت میں کردار ادا کرتی ہیں جبکہ چھلکےذیابطیس 1 اور ذیابطیس 2، موٹاپا، الزائیمر جیسی بیماریوں سے بچاؤ کے ساتھ بیماریوں کے علاج میں بھی مفید ہیں۔

کینو کے چھلکوں کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟

ماہرین صحت کے مطابق کینو کے چھلکوں کو براہ راست چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں کھایا جا سکتا ہے اور انہیں باریک باریک کاٹ کر سلاد میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یا ان کی اسموتھی (شربت) کے طور پر بھی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔

Advertisement

کینو کے چھلکوں کو میٹھے میں سجاوٹ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ان کا استعمال دہی، مفن یا کیکس میں بھی کیا جاتا ہے ۔

دوسری جانب  کینو کےچھلکوں کا استعمال اگر آپ نے کبھی نہیں کیا تو احتیاط لازم ہے کیونکہ یہ آپ کی غذا میں بالکل نیا منفرد تجربہ ہوگا، اس لیے شروع میں کینو کے چھلکوں کا استعمال کم مقدار میں کریں اور اپنے جسم کو اس کے استعمال کا عادی بنا لیں جبکہ  چھلکے ہمیشہ اچھی طرح سے دھو کر استعمال کریں۔

کینو کے چھلکوں کے فوائد؟

نارنجی کے چھلکوں کو دھوپ میں خشک کر کے اس کو پیس لیں جس کے بعد یہ پاؤڈر کی صورت اختیار کرجائے گا اور اس سے روزانہ چہرے کا مساج کریں ایسا کرنے سے آپ کے چہرے کی جلد نرم ملائم ہوجائے گی اور سورج کی شعاعیں بھی آپ کے رنگ کو متاثر نہیں کرسکیں گی۔

نارنجی کے چھلکوں کا پاؤڈر پانی میں ملائیں اور پھر اُس میں چند قطرے لیموں کے شامل کریں، اب اس ماسک کو چہرے پر لگائیں ایسا کرنے سے آپ کی جلد قدرتی روشن اور چمک دار ہوجائے گی جبکہ  اگر آپ کی جلد پر کوئی انفیکشن ہوجائے تو نارنجی کے چھلکوں کا پاؤڈر مذکورہ حصے پر لگائیں ایسا کرنے سے آپ کا انفیکشن جلد ختم ہوجائے گا۔

غسل کے لیے بالٹی میں پانی بھرنے کے بعد اس میں نارنجی کے چھلکے کچھ دیر کے لیے ڈال دیں اور پھر اُس پانی کو نہانے کے لیے استعمال کریں، اس عمل سے آپ تازگی محسوس کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کینو کے چھلکوں سے معدے میں جلن یا تذابیت محسوس ہو تو چھلکوں کا استعمال روک دیں کیونکہ  ان کا ذائقہ ترش اور تیکھا ہوتا ہے جس سے چھلکے نگلنے میں مشکل ہو سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version