Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے نجکاری حفیظ شیخ کی تعیناتی کالعدم قرار

عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا چیئرمین بنانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کے مشیروں کی کابینہ کمیٹیوں میں شمولیت کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں دیگر دو مشیروں کی بطور ممبر شمولیت بھی کالعدم قرار دے دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں کے اختیارات کا بھی تعین کر دیا ہے۔ تحریری فیصلے میں درج ہے کہ وزیراعظم کے مشیر کا عہدہ آئینی ہے۔ وزیراعظم اپنے 5مشیر رکھ سکتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ مشیروں کا وفاقی وزیر کے برابر عہدہ صرف مراعات کیلئے ہے۔مشیر پارلیمنٹ سے خطاب کر سکتا ہے لیکن ووٹ نہیں ڈال سکتا۔

Advertisement

عدالتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم کے مشیر کابینہ کا حصہ نہیں اور وہ کابینہ اجلاس میں شرکت بھی نہیں کرسکتے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی کسی بھی شخص کو طلب کر سکتی ہے تاہم وہ اسکا ممبر نہیں ہو سکتا۔

فیصلے کے متن میں یہ بھی درج ہے کہ غیرمنتخب شخص کابینہ کا ممبر نہیں ہو سکتا تو کابینہ کمیٹی میں بھی شامل نہیں ہو سکتا۔

ہائیکورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ غیرمنتخب شخص کابینہ کمیٹی کی سربراہی بھی نہیں کر سکتا۔ وزیراعظم کے مشیروں کا کابینہ کی کمیٹی میں شامل ہونا آئین کے خلاف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version