ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی میں اضافہ

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقوں میں بارش اور برفباری سے بند راستوں کو کھولنے کا کام جاری ہے،آزادکشمیر کے علاقے باغ میں بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ہنزہ کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی ہلکی برفباری ہو رہی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابرآلود ہے، کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے جس کے بعد شدید سردی کی لہر جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، زیارت، تربت اور گوادر سمیت کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

