پیپلز پارٹی رہنما کی عبوری ضمانت میں توسیع

سندھ ہائی کورٹ نے نیب انکوائری میں پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نیب انکوائری میں منظور وسان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منظور وسان کے خلاف انکوائری مکمل کر کے ہیڈ کوارٹر بھیج دی ہے۔
نیب پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ ہیڈ کوارٹر نے انکوائری پر دوبارہ اعتراض لگائے ہیں، انہیں دور کرنے کے لیے وقت چاہیئے
سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو 14 فروری تک مہلت دے دی اور آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔
سندھ ہائیکورٹ نے منظور وسان کی عبوری ضمانت میں بھی 14 فروری تک توسیع کر دی۔
خیال رہے کہ منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News