Advertisement

کراچی سرکلر ریلوے، 20 دن میں کتنے اخراجات، کتنی آمدن؟

کراچی سرکلر ریلوے کے 20 دن کے اخراجات اور آمدن کی رپورٹ سامنے آگئی۔

ریلوے کے ذرائع کا کہناہے کہ سرکلر ریلوے کی مد میں گزشتہ 20 دنوں میں 1 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے ہیں جبکہ اس سے آمدن 4 لاکھ روپے ہو سکی ہے۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 نومبر تا 10 دسمبر ریلوے کے یومیہ 5 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہو رہے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق سٹی اسٹیشن سے صبح چلنے والی سرکلر ٹرین میں صرف 30 سے 50 مسافر سفر کرتے ہیں، جبکہ دھابیجی تا سٹی اسٹیشن ٹرین میں 80 سے 150 مسافر سفر کرتے ہیں۔

10دسمبر کو صبح سٹی اسٹیشن تا دھابیجی سرکلر ٹرین میں صرف 55 مسافر سوار تھے، جمعرات کو دھابجی تا سٹی اسٹیشن 110 مسافروں نے سفر کیا، جس کی 3300 روپے آمدنی ہوئی۔

Advertisement

محکمۂ ریلوے کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سر کلر ٹرین کا مرمت کا یومیہ خرچہ 2 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ٹرین میں بیک وقت 500 مسافر سفر کر سکتے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سرکلر ریلوے میں چلنے والے انجن، ڈیزل، پاور وین کا یومیہ خرچہ ڈھائی لاکھ روپے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version