جام خان شورو سمیت 18 ملزمان کی ضمانت میں 4 فروری تک توسیع

سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور غیرقانونی اثاثے بنانے سے متعلق نیب انکوائری میں سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو سمیت 18 ملزمان کی ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر بلدیات جام خان شورو سمیت 18 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔
نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری جاری ہے مزید مہلت دی جائے، عدالت نے نیب حکام کو ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے مہلت دے دی جبکہ جام خان شورو و دیگرملزمان کی ضمانت میں بھی 4 فروری تک توسیع کردی۔
نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان نے غیر قانونی طور پر حیدر آباد میں سی این جی اسٹیشن کے لیے زمین الاٹ کی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، ملزمان کے خلاف الاٹمنٹ کے ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔
جام خان شورو کیخلاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کراچی میں بھی کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News