راجکماری اس دلیر آدمی کی بیٹی ہے جو مشکل وقت آنے پر دم دبا کر بھاگ جاتا ہے

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاناما رانی اتنا ذکر اپنے اباجی کانہیں کرتی جتنا عمران خان کا،واضح ہے کہ کون کس کے اعصاب پر سوار ہے؟
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ راجکماری اس دلیر آدمی کی بیٹی ہے جو مشکل وقت آنے پر دم دبا کر بھاگ جاتا ہے،لاڈلی بتائے کہ مودی کو گھر بلاکر پگڑیاں پہنانے والا ظل سبحانی واپس کب آرہا ہے؟
کرپشن کے گاڈ فادر کو بیچارہ، معصوم پیش کرنے کیلئے جھوٹوں کی راجکماری کو جھوٹی قسمیں اٹھانے پر شرم آنی چاہئے۔ "لیکن کہاں۔۔"
شکست خوردہ کاذبین کی راجکماری دل پشوری کرنے کیلئے کشمیر میں تن، من، دھن سے کمپین کرے نتائج گلگت بلتستان سے مختلف نہیں ہوں گے۔— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 31, 2020
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرپشن گاڈ فادر کو معصوم پیش کرنے پر جھوٹی قسمیں اٹھانے پر شرم آنی چاہئے ،راجکماری کشمیر میں کمپین کرے،نتائج گلگت بلتستان سے مختلف نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News