پی ڈی ایم سربراہ کو سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے، فیاض چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کاکہنا ہے کہ اب پی ڈی ایم سربراہ کو سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے، مولانا شیرانی نے مولانا فضل الرحمٰن کی سیاست کا جنازہ نکال دیا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان نے کہاکہ مولانا شیرانی کی جے یو آئی میں اہمیت کو دنیا جانتی ہے، وہ مولانا فضل الرحمان سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔
وزیر جیل خانہ جات کاکہنا تھا کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، چوہدری برادران انتہائی محترم ہیں، اقتدار کے اعلیٰ عہدوں پر رہے ہیں، چوہدری پرویزالٰہی کیخلاف کسی عدالت کا فیصلہ نہیں ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان، بیگم صفدر اور بلاول کا کندھا استعمال کررہے ہیں۔
فیاض چوہان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ مانگنا کسی لطیفے سے کم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست الفاظ تک رہنی چاہیے، جوڈو کراٹے اور باکسنگ کے چیلنج نہیں ہونے چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

